اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس شدید گرمی کے موسم میں پرسکون سفر کے لیے کار کے ایئرکنڈیشننگ سسٹم کا مناسب طور پر کام کرنا ازحد ناگزیر ہے۔ اگر آپ کی گاڑی کا اے سی پوری کولنگ نہیں کر رہا تو کچھ اقدامات ہیں جن کے کرنے سے آپ کی گاڑی کا اے سی پوری قوت کے ساتھ کام کرنے لگے گا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ اپنی کار کے کیبن ایئرفلٹر صاف کریں یا اگر ان کی حالت زیادہ خستہ ہوچکی ہے تو انہیں تبدیلی کر دیں۔ اپنی گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں اور ’سن شیڈز‘ کا استعمال کریں۔کار کے اے سی سسٹم کی بروقت سروس کروائیں ۔