ہمارے بارے میں

سوشل میڈیا کی بھر مار اور اس رش میں سچ اور جھوٹ کے درمیان ختم ہو رہا فرق ہمارے یو ٹیوب چینل کو سب سے الگ کیسے کرتا ہے؟ اس کے پیچھے ہمارا یہ عہد ہے کہ ہم نے سچ میں جھوٹ کی ملاوٹ نہیں کرنی. ہم اپنے موضوعات پر سچ بولیں گے اور سچائی پر مبنی تبصرے ریکارڈ کرکے اپنے ناظرین کو پیش کریں گے. تلاش نیوز کے ایڈیٹر انچیف خالد نواز سدھرائچ ایک سیدھے سادے اور سچے انسان ہیں. وہ سیلف میڈ انسان ہیں اور امانت، دیانت اور صداقت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن اور ہم وطنوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں. یو ٹیوب چینل کے قیام کا مقصد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.

تلاش نیوز چینل کے قیام کے پیچھے کوئی لالچ اور مالی فائدے کا حصول نہیں بلکہ ابلاغ کے اس ذریعے سے معاشرے میں پھیلی خرابیوں کو ختم کرنا اور امانت، دیانت اور صداقت کو فروغ دینا ہے. ہم معاشرے کے محروم اور بے وسیلہ طبقات بالخصوص نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق باعزت روزگار دینے کی جدوجہدبھی کر رہے ہیں. تلاش نیوز چینل کے ساتھ وابستہ عامل صحافیوں تاج محمد جان اور نثار چوہدری کا صحافتی سفر چار عشروں پر پھیلا ہوا ہے. اپنے تجربات اور مشاہدات کے ساتھ سچائی کا ساتھ دینا اس چینل کا مقصد ہے. معاشرے میں پھیلی خرابیوں کی نشاندہی، ان کے حل کیلئے تجاویز اور مثبت تبصرے ہمارا موضوع ہیں. ہم دنیا میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے. آئین، قانون اور میرٹ کی بالادستی کیلئے ہم موثر آواز اٹھا رہے ہیں. ایک اچھے معاشرے کی تشکیل، گلوبل وارمنگ اور اس کے ساتھ جڑے دیگر عالمی مسائل کے حل کیلئے بھی ہماری کوششیں جاری ہیں. ان تمام کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے آپ سب ہمارا ساتھ دیں.